ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا فاتح ٹیم کو کتنی بڑی انعامی رقم ملے گی ، تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 10  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپکیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ۔فاتح ٹیم کو کتنی بڑی انعامی رقم ملے گی ، تفصیلات سامنے آگئیں ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 16لاکھ ڈالر ملیں گے ۔

دوسری جانب ادھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل صہیب مقصود کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق صہیب مقصود کو ایم آر آئی اسکین کے لیے ہسپتال لایا گیا، صہیب مقصود کو چلنے میں بھی مشکل پیش آرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں صہیب مقصود کی شرکت کا فیصلہ رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ صہیب مقصود کے ان فٹ ہونے کی صورت میں حیدر علی ممکنہ امیدوار ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور دیگر کوچز کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اعظم خان اور حسنین کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق سرفراز احمد اور حیدر علی کو پندرہ رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ تبدیلی کے بعد اب پندرہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم کپتان اور شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد اور صہیب مقصود شامل ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…