جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

گوری خان بیٹے آریان کو جیل جاتا دیکھ کر صدمے سے دوچار

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)بالی ووڈ سپرسٹارشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیخلاف منشیات کیس کی سماعت 7 اکتوبر کو ہوئی جس میں عدالت نے آریان کی درخواست ضمانت مسترد کرکے مزید 14 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اس موقع پر آریان کی ماں اور معروف بھارتی پروڈیوسر گوری خان اپنا ضبط کھو بیٹھیں اور لاکھ کوششوں کے باوجود

بیٹے کی ضمانت نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو بیٹے کی گرفتاری کے بعداس طرح صدمے سے دوچار دیکھا گیا ہے۔گوری خان کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی ہیں اور انہوں نے ایک ہاتھ سے اپنا منہ ڈھانپا ہوا ہے۔دوسری جانب بالی ووڈ کی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری سے متعلق ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر کا شکار کرو، گیدڑ کی طرح بچے کو مت پکڑو۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی کی مقامی عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔وہیں دوسری جانب بالی وڈ شخصیات کی جانب سے آریان کی گرفتاری پر شاہ رخ خان سے یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ راکھی ساونت نے بھی بھارتی ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) پر

چڑھائی کی ہے۔انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو بیان میں راکھی ساونت نے کہا کہ میں یہ نہیں جانتی کہ سچ اور جھوٹ کیا ہے اور کون کس کو پھنسا رہا ہے؟ ایک ہی بات کہنا چاہتی ہوں کہ آپ لوگ شیر ہو تو شیر سے لڑو اور گیدڑ بن کر بچے کا شکار مت کرو۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہوئے دکھ ہوتا ہے کہ بہت سارے شہروں میں کچرے کے ڈھیر پر بچے منشیات پی کر مرجاتے ہیں اور وہیں سے ان کی لاشیں ملتی ہیں لیکن وہاں جاکر منشیات بیچنے والوں کو کوئی نہیں پکڑتا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…