منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہونے کا انکشاف

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما نے منشیات کیس میں آریان خان کی گرفتاری کو ڈرامہ قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کے رہنما نواب ملک نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ 2 اکتوبر کو بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ساحل پر کروز شپ پارٹی میں چھاپے کے دوران کوئی منشیات برآمد نہیں

ہوئی اور آریان کی گرفتاری صرف ایک ڈرامہ تھا۔رپورٹس کے مطابق نواب ملک نے چھاپے کی کچھ ویڈیوز بھی جاری کیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ‘گوسوی’ نامی شخص جو ایک ویڈیو میں آریان خان کے ساتھ جاتا نظر آرہا ہے وہ این سی بی کا عہدیدار نہیں تھا۔نواب ملک نے بتایا کہ مذکورہ شخص کے سوشل میڈیا پروفائل میں بتایا گیا ہے کہ وہ کوالالمپور میں مقیم نجی جاسوس ہے۔نواب ملک نے شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ہاتھ ہونے کا بھی الزام عائد کیا۔واضح رہے کہ آریان خان سمیت 8 افراد کو 2 اکتوبر کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا، جنہیں 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ بعدازاں آریان کو 7 اکتوبر تک این سی بی کے حوالے کردیا گیا تھا۔دوسری جانب منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو20 سال تک سزا سنائے جانے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات سیکشن

8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے،ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔ سیکشن 8 سی منشیات خریدنے اور فروخت کرنے کا کیس ہے اور اگر آریان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔سیکشن 20 بی گانجا، چرس اورڈرگز رکھنے کا کیس ہے اور اس کیس میں 20 سال تک

کی سزا ہوتی ہے لہذا اگر آریان خان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔سیکشن 27 یہ دفعہ ڈرگز رکھنے کی صورت میں ملزم پر عائد کی جاتی ہے اور سیکشن 35 میں ملزم کو خود کی بے گناہی ثابت کرنی ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے بعد آریان خان کا جے جے ہسپتال میں باقاعدہ میڈیکل ٹیسٹ کر ایا گیا جس کے بعد انہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر لایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…