جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے سندھ حکومت کو فوری طور پر گندم کی ریلیز کا کہیں، فواد چوہدری

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ حکومت کو فوری طور پر گندم کی ریلیز کا کہیں۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہاکہ سندھ میں گندم کی

قیمتیں ملک بھر میں سب سے زیادہ ہیں۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جس کی وجہ یہ ہے کہ سندھ حکومت نے 12 لاکھ ٹن گندم کی ریلیز روک رکھی ہے، اس سے پہلے سندہ حکومت نے گندم کی خریداری نہیں کی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اتوار کے روز حلقے میں بزرگوں کی محفل کی یاد گار تصویر شیئر کی۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے حلقے میں اپنے ووٹرز اور بزرگوں کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت کی ۔وفاقی وزیر نے ٹوئیٹر پر اتوار کے روز حلقے میں بزرگوں کی محفل کی یاد گار تصویر بھی شیئر کی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ میں نے 2013 میں کانیاں والا سے کمپین کا آغاز کیا،کشتی کے ذریعے دریائے جہلم عبور کیا اور رات گیے لالٹینوں میں جلسہ کیا۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ الحمدللہ 2019 میں سڑک بھی بنی پل بنا اور اب یہ گاؤں مرکزی شاہراہوں سے جڑا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ اتوار کی شام ان بزرگوں کے درمیان گزاری۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…