اسلام آباد( آ ن لائن ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 54 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے48 ہزار 907 ٹیسٹ کیے گئے
جن میں سے 1308 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 54 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح2.67 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 3110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہوفاقی دار الحکومت اسلام آباد اور خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداد 1724 ہوگئی۔محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 ، مردان 17، صوابی 5 اور ضلع خیبر میں 6 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعدپشاور میں مجموعی طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداد 384 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں مزید 44 افراد میں ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 571 ہوگئی۔ اسی طرح ملتان کے نشتر اسپتال میں 10 ،پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 9 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں۔ادھر محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی