جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عوام 2023 میں پی ٹی آئی کو سمندرمیں غرق کردیں گے، حمزہ شہباز

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجلی، کھاد کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، مہنگائی کی بھٹی میں جھونکنے والوں کوالیکشن میں حساب دینا ہوگا،

عوام 2023 میں پی ٹی آئی کو سمندرمیں غرق کردیں گے۔ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ راجن پورمیں ترقیاتی کام (ن) لیگ کی حکومت میں ہوئے، موقع ملا توروجھان، ڈیرہ اسماعیل خان روڈ کوایکسپریس وے بنائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے30فیصد کوٹے کوموجودہ حکومت نے ختم کردیا، اب ان کا حساب ہوگاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک کروڑنوکریوں کا جھانسہ دیا، عوام کومہنگائی کی بھٹی میں جھونکنے والوں کوالیکشن میں حساب دینا ہوگا، عوام 2023 میں (ن)لیگ کو کامیاب کر کے پی ٹی آئی کو سمندر میں غرق کر دیں گے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں دگنا ہوچکی ہے، آج کسان پریشان ہے،کھاد کی بوری 2300 سے 7ہزارتک پہنچ گئی ہے۔ یہ ظلم کسان نہیں پنجاب کے ساتھ ہے، اللہ نے موقع دیا توکسانوں کی ترقی کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ ہم نے جنوبی پنجاب کیعوام کی خدمت کی۔ جنوبی پنجاب میں سیلاب آیا تومیرے والد شہبازشریف نے یہی ڈیرے لگالیے تھے، سڑکیں، ہسپتال مسلم لیگ (ن)کی حکومت میں بنائے گئے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…