جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین 70 سالہ سفارتی تعلقات کی تکمیل پر شجر کاری کی تقریب، شاہ محمود قریشی اور سفیر نے پودے لگائے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان اور ارجنٹینا کے مابین گذشتہ 70 سالوں میں دو طرفہ تعلقات وسعت پذیر ہونے جو باہمی اعتماد ، احترام اور تعاون کا مظہر ہیں، ہماری پارلیمان میں پاکستان، ارجنٹینا فرینڈشپ گروپس کی موجودگی دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کے استحکام کی علامت ہے۔پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین 70 سالہ سفارتی تعلقات کی

تکمیل پر شجر کاری کی تقریب منعقد ہوئی،پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان سفارتی تعلقات کی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ارجنٹائن کے سفیر لیپولڈو فرانسسکو ساہورس نے اسلام آباد کے ارجنٹینا پارک میں منعقدہ تقریب میں یادگاری پودے لگائے،تقریب میں وفاقی وزیر سید فخر امام، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل، و دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور ارجنٹینا کے مابین گذشتہ 70 سالوں میں دو طرفہ تعلقات وسعت پذیر ہونے جو باہمی اعتماد ، احترام اور تعاون کا مظہر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ارجنٹینا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی میکانزم کا کردار انتہائی اہم ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ کمیشن موجود ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 20 مئی 2021 کو منعقد ہونے والی ہماری آخری میٹنگ کے دوران ،ہم نے زراعت ، دواسازی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں پر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا تاکہ مستقبل میں تجارتی اور معاشی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے، ایک مشترکہ کاروباری کونسل بھی بزنس ٹو بزنس انٹریکشن بڑھانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت باقاعدگی سے ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری پارلیمان میں پاکستان، ارجنٹینا فرینڈشپ گروپس کی موجودگی دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کے استحکام کی علامت ہے، برطانوی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر اپنی تقریر میں وزیر اعظم عمران خان کے ٹن بلین سونامی ٹری منصوبے کو سراہا، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خطرہ اس بات کا ہے کہ پاکستان وسیع آبی وسائل کے حامل ملک سے، آبی وسائل کی دستیابی میں کمی والے ممالک میں شامل ہو سکتا ہے، ان حالات میں شجر کاری کا فروغ ہی اہم حکمت ہے، 4 دسمبر کو ہم لاہور میں پاکستان اور ارجنٹینا کے مابین “پولو میچ” کا انعقاد کر رہے ہیں، میں آپ سب کی شرکت کا ممنون ہوں۔پاکستان میں ارجنٹینا کے سفیر نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور گذشتہ سات دہائیوں میں نمو پاتے دو طرفہ سفارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…