بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)صوبائی دارلحکومت مےں ودہولڈنگ ٹےکس کے خلاف انجمن تاجران راوی روڈ ٹرک اسٹےنڈ ،آل پاکستان ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز اےسوسی اےشن ،اور دی پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اےنڈ ورکر ےونےن کا راوی روڈ سبزی منڈی کے باہر سڑک بلاک کر کے شدےد احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہر ےن نے حکومت سے فوری طور پر بےنکوں کے لےن دےن پر عائد ٹےکس کو مکمل طور پر ختم کر نے کا مطالبہ کر تے ہوئے انجمن تاجران پاکستان خالد پروےز گروپ کی 5اگست کی ہڑتال کی حماےت کا اعلان کر تے ہوئے مکمل پہےہ جام اور شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کر د ےا،احتجاج کے باعث شدےد ٹرےفک جام رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصےلات کے مطابق گذ شتہ روز گڈز ٹرانسپورٹ انڈسٹری سے وابسطہ تاجروں اور مختلف گڈز ٹرانسپورٹرزتنظےموں کے مرکزی رہنماﺅں نے لالہ ےاسر نصےر ،چوہدری تسنےم ، حاجی افضل ،حاجی عبدالمتےن شےخ ،شےخ بابر ، کی قےادت مےں چوہدری ارشد ،عامر خان ،ملک تنوےر الدےن ،ملک ندےم ،علی اکبر خان ،ملک رےاض اعوان سمےت تاجروں اور گڈ زٹرانسپورٹرز کی بڑ ی تعداد نے راوی لنک روڈ سبزی منڈی مےن روڈ کوبلاک کر تے ہوئے ٹائر جلا کر شدےد احتجاجی مظاہر ہ کےا ۔رہنماﺅں نے احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملک مےں کاروباری طبقہ بامشکل کاروبار چلا رہے ہےں مگر حکومت وقت صرف اپنے من پسند منصوبے بنا نے مےں لگی ہوئی ہے اور تاجروں سمےت گڈز ٹرانسپورٹرز کو رےلےف دےنے کی بجائے غنڈہ ٹےکس وصول کےا جا رہا ہے جو کہ کسی صورت قبول نہےں ہے اور اگر اس ٹےکس کو ختم نہ کےا تو احتجاجی تحر ےک کا آغاز کر تے ہوئے اسلام آباد احتجاجی مارچ کر ئےنگے اور ہونےوالے نقصان کی ذمہ دار حکومت وقت ہو گی مظاہر ےن کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے پر ہمےشہ مسلم لےگ (ن) کی قےادت مےں ٹےکس لگائے گئے ہےں حکو مت توانائی کا بحران حل نہےں کر سکی اور اب اپنی شاہ خر چےوں کےلئے پاکستان مےں سر ماےہ کاری کر تے ہوئے کاروبار کر نے والے طبقے کو پرےشان کےا جا رہا ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہےں ہے تاجروں اور گذ ز ٹرانسپورٹرز نے انجمن تاجران پاکستان کی 5تارےخ کی ہڑتال کی کال کی حماےت کر تے ہوئے 5اگست کو مکمل پہےہ جام ہڑتال کا اعلان کےا احتجاجی مظاہر ےن کا کہنا تھا کہ ےہ احتجاجی مظاہر ہ حکومت کو آگاہ کر نے کےلئے کےا گےا ہے اور اگر پولےس اور حکومتی مشےنری کو ہڑتال روکنے کےلئے استعمال کےا گےا تو نتےجہ برا ہو گا حکومت بےنکوں کے لےن دےن پر عائد ٹےکس کو فوری طور پر ختم کر تے ہوئے اےف بی آر مےں آسانےاں پےدا کر تے ہوئے ڈائرےکٹ ٹےکس کا نفاز کر ئےنگے تاکہ اداروں کی کرپشن ختم ہو سکے مظاہر ےں نے 2گھنٹے روڈ بلاک کر تے ہوئے احتجاجی مظاہر ہ کےا اور حکومت کو وارنگ دےتے ہوئے منتشر ہو گئے ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…