جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے دھاندلی کرنیوالوں کو مضبوط کر دیا, طاہر القادری

datetime 30  جولائی  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک) نصاب امن علماء کنونشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے دھاندلی کرنے والوں کو مضبوط کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا انتخابی دھاندلی ، دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف جو بات کرے گا یہ حکومت اس کے خلاف ہو جائے گی۔ عمران خان کو کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں مت جائیں انصاف نہیں ملے گا۔ قائد عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کو عوامی مسائل اور دہشت گردی کے خاتمے سے کوئی دلچسپی نہیں اربوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود سیلاب کو روکنے کے لیے بند نہ بن سکے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی پوشیدہ قوت کے کہنے پر دھرنا نہیں دیا تھا آج بھی میں کفن پوش ہوں اور ظالموں کے خلاف میری جدوجہد جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…