اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

شہباز شریف کے دور حکومت میں پنجاب میں مفت مہیا کی جانے والی ادویات موجودہ حکومت نے چار سو فیصد مہنگی کر دیں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پوری قوم موجودہ حکومت سے نجات کیلئے مسیحا کی منتظر ہے،2023ء کے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی،شہباز شریف کے دور حکومت میں پنجاب میں مفت مہیا کی جانے والی ادویات موجودہ حکومت نے چار سو فیصد مہنگی کر دی ہیں،

کرپٹ حکومت سے نجات کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ نواز شریف کی پارٹی کو دوبارہ کامیاب کیا جائے،خانیوال تا لودھراں ایکسپریس وے کی تعمیر نواز شریف حکومت کا تحفہ تھا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہانیاں میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری افتخار نذیر،ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن کے والد محترم حاجی نذیر احمد کی وفات پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے طول و عرض میں مہنگائی کا رونا رویا جا رہا ہے اور موجودہ حکومت سے نجات کی دعائیں مانگی جا رہی ہیں،اس وقت غریب،مزدور،ملازمت پیشہ طبقوں سمیت مل مالکان بھی رو رہے ہیں،عمران خان نے قوم سے ایک کروڑ نوکریوں،پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا لیکن بے روزگاری اور مہنگائی کے تحفے عوام کو دیے،گھر دینے کے بجائے عوام کو بے گھر کیا جا رہا ہے،بجلی،چینی،آٹے،گیس اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔مہنگائی،بے روزگاری کے خاتمے اور موجودہ کرپٹ حکومت سے نجات کا واحد ذریعہ یہی ہے کہ نواز شریف کی پارٹی کو دوبارہ کامیاب کروایا جائے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ ن2023ء کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ترقی کا سفر وہیں سے شروع کرے گی جہاں سے2018ء کو ختم کروایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کے دو رحکومت میں انسانی زندگی بچانے والی ادویات پنجاب بھر میں مفت فراہم کی جاتی تھیں جبکہ موجودہ حکومت نے نہ صرف مفت ادویات کی سہولت ختم کی بلکہ ادویات کی قیمتوں میں چار سو فیصد اضافہ کر دیا ہے خانیوال تا لودھراں برآستہ جہانیاں ایکسپریس وے کی تعمیر نواز شریف کی حکومت کا کارنامہ تھا۔حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کے سینئر نائب صدر راؤ سعادت علی خان کی اہلیہ کی وفات پر بھی ان کے رہائش گاہ جا کر فاتحہ خوانی کی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…