جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تمام ایئرلائنز عملے سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن نے تمام ملکی وغیرملکی ایئرلائنز عملے سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی اے اے کے مطابق تمام ایئرلائنز عملیکو ٹکٹس پر اب ایمبارکیشن چارجز دینا ہوں گے، ڈومیسٹک پروازوں پر 500روپے ایمبارکیشن فیس اداکرناہوگی جب کہ بین الاقوامی پروازوں پر1500 روپے فی ٹکٹ پرادا کرنا ہوں گے۔سی اے اے نے

ایمبارکیشن چارجز وصولی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے تمام ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کر کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔مراسلے کے مطابق یکم اکتوبر سے سروس چارجز کے فیصلے پر عمل درآمد ہو جائے گا، پہلے یہ چارجز قومی ایئر لائن پی آئی اے اپنے مسافروں سے وصول کرتی تھی۔اندرونِ ملک چارجز 500 روپے فی مسافر وصول کیئے جاتے ہیں جبکہ بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے 1500 روپے فی کس لیئے جا تے ہیں۔صرف اسلام آباد اور ملتان سے بیرونِ ملک جانے والوں سے 2 ہزار روپے ایمبارکیشن چارجز کی مد میں وصول کیئے جاتے ہیں۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرایئرپورٹس سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے معاملے پر ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی آج(بدھ) آن لائن کچہری کا انعقاد کریں گے۔ترجمان نے بتایاکہ ایئرپورٹس، ایئرلائن ، ہوابازی کے شعبے سے مسائل سنے جائیں گے آن لائن کچہری صبح ساڑھے 10 سے دوپہر ساڑھے12بجے تک ہوگی، عوام سی اے اے آفیشل فیس بک پیج پر شکایات درج کر سکتے ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…