ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

افغانستان کو پشاور سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں سے منسلک کیا جائے، ترجمان طالبان

datetime 27  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے بعد اول ترجیح تجارت کا فروغ ہے،چاہتے ہیں کہ افغانستان کو پشاور سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں سے منسلک کیا جائے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ خواہش مند ہیں کہ اب افغانستان میں تعمیری کام ہوں، سڑکیں، پل اور لوگوں کے لیے

گھر بنیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی لڑائی یا حملے کی خواہش رکھتا ہے تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔افغان حکومت کے نائب ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اس کا مؤقف قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر اور ازبکستان سمیت بعض دیگر ممالک نے بھی مثبت مؤقف اپنایا ہے۔طالبان ترجمان نے کہا کہ 6 روز قبل چین اور روس نے بھی ہمای حکومت کے حق میں اقوام متحدہ میں بات کی۔ انہوں ںے کہا کہ کئی ممالک نے امریکہ اور عالمی برادری کے سامنے ہمارے حق میں آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیشتر مقامی علمائے کرام، عمائدین اور مجاہدین ہمارے ساتھ ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پنج شیر میں لڑائی ختم ہوچکی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ افغانستان کو تجارت اور اقتصادی امور میں ہمسایہ ممالک کی ضرورت ہے۔ انہوں ںے توقع ظاہر کی کہ ہمسایہ ممالک افغانستان سے متعلق اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کے روابط ضروری ہیں۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے زور دے کر کہا کہ اب وقت ہے کہ افغان قوم ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اہم ہے لیکن تھوڑی تحقیق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…