رائے ونڈ (این این آئی )ویکسین لگوانے والے درجنوں افراد کا سسٹم میں ریکارڈ غائب ہو نے کا انکشاف ہوا ہے ۔گلی محلوں میں ویکسین لگانے والی ٹیموں کا ریکارڈ بھی اپ ڈیٹ نہ ہوسکا ۔تفصیلا ت کے مطابق رائے ونڈ شہر کے پوش علاقوں میںمحکمہ صحت کی ٹیموں نے گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگا ئی لیکن ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد جب شہری دوسری ڈوز کیلئے ہسپتال گئے تو ڈیوٹی پر مامور عملہ نے بتا یا کہ آپ نے ابھی تک پہلی ڈوز نہیں لگوائی تو دوسری کیسے لگا دیں ۔ ریکارڈ غائب ہونے پر شہری پریشانی میںمبتلا ہیں ۔شہریوں کی جانب سے مختلف ویکسینشین سنٹر ز سے رابطے کئے گئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوسکی ۔