ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

بچے کی ناک بند ہے اور سینہ جکڑ گیا ہو، پریشانی کی بات نہیں چند گھریلو نسخوں سے بچوں میں زکام کا آسان علاج

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )موسم بدل رہا ہے اور اب گرمی کے بعد سردی کے موسم کا آغاز ہونے کو ہے لیکن بدلتے موسم کے ساتھ بچوں اور بڑوں سب ہی کو نزلہ زکام کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔چھوٹے معصوم بچے ناک بند ہونے اور سینہ جکڑا ہوا ہونے پر آپ کو نہیں بتا سکتے کہ وہ کس تکلیف میں ہیں مگر ماؤں کو ہمیشہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ ان کے بچے کو سانس لینے میں تکلیف ہے

یا ناک بند ہے، آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں چھوٹے بچوں کی بند ناک اور جکڑے ہوئے سینے کا آسان اور گھریلو علاج تاکہ آپ کا بچہ بھی پُرسکون سانس لے سکے۔کے فوڈ کے مطابق اپنے بچے کے ڈاکٹر سے بند ناک کو کھولنے کے لئے ڈراپس لکھوائیں تاکہ جب کبھی بھی بچے کو سانس لینے میں تکلیف ہو یا آپ کو بچے کی ناک بند محسوس ہو تو آپ اس کی ناک میں فوری ان ڈراپس کا استعمال کر سکیں۔ اگر بچے کا سینہ جکڑا ہوا ہے اور ناک بند ہے تو ضروری ہے کہ اُسے گرم پانی سے نہلایا جائے اور اس سے جکڑا ہوا سینہ ٹھیک ہوگا اور بچے کو راحت ملے گی۔بچے ہوں یا بڑے اگر نزلہ یا بند ناک کی وجہ سے سونے میں پریشانی ہو تو ایسے میں سر کے نیچے ایسا تکیہ رکھیں جس سے بچے کا سر اوپر اور پاؤں نیچے ہوں یعنی تھوڑا اونچا تکیہ رکھیں تاکہ بند ناک یا نزلہ ہلک میں گِر کر بلغم کے زریعے باہر آ سکے۔چھوٹے بچوں کے لئے مساج بہت ضروری ہے یہ جہاں ان کی نشونما میں مدد کرتا ہے وہیں ان کے نزلہ کھانسی اور سینے کی جکڑن جیسے مسائل کو بھی حل کرتا ہے، ناریل یا زیتون کے تیل سے بچے کے جسم کی مالش کریں اس سے انہیں راحت ملے گی بند ناک کھولنے کے لئے ان کے گالوں اور ناک کے اردگرد مساج کریں اور جکڑے ہوئے سینے کو ٹھیک کرنے کے لئے ان کے سینے پر تیل سے مالش کریں۔بچوں کے لئے علیحدہ سے وِکس آتی ہے رات کو سلانے سے پہلے بچے کے سینے پر وِکس لگا کر اسے کمبل اوڑھا دیں اس سے اسے سانس لینے میں بھی آسانی ہوگی اور جکڑا ہوا سینہ بھی بہتر ہوگا۔ • ہیومیڈیفائر بچے کے کمرے میں الیکٹرک ہیومیڈیفائر لگا دیں تاکہ اس کمرے کی ہوا میں نمی رہے اور بچے کو سانس لینے میں آسانی ہو۔صبح سویرے جب آپ کا بچہ اُٹھے تو اسے اسٹیم دیں روزانہ گرمی ہو یا سردی کوشش کریں کہ بچے کو لازمی اسٹیم دیں اور نہلانے کے بعد بھی اسے فوری پنکھے کی ہوا میں نہ لائیں بلکہ گرم کپڑے میں لپیٹ دیں اور پنکھا بند رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…