اسلام آباد (این این آئی)گیس کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ،پیپلز پارٹی نے گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ مسترد کر دیا۔ اپنے بیان میں گیس قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ پٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں قابل تشویش ہے۔
انہوںنے کہاکہ گھریلو گیس صارفین قیمت میں 35 فیصد مجوزہ اضافہ، ظلم اور زیادتی کی انتہا ہے۔ا نہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے تو بجٹ کو پہلے ہی پی ٹی آئی ایف ایم بجٹ قرار دیا ہوا ہے،ملک میں مہنگائی کی وجہ سے لوگ بچوں کے ساتھ خود کشیوں پر مجبور ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ناکام ترین حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے کے دھانے پر لا کھڑا کردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگی گندم آٹا چینی خریداری مشکل بنانے والے حکمران عوام الناس کے چولہے بند کرنا چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ٹیکس فری بجٹ کا جھوٹ بولنے والے آئی ایم ایف کڑی شرائط پر عوام الناس کی جیبیں کتر رہے ہیں۔