ہماری تعلیم نے پاکستان کو تقسیم کیا ہوا ہے، ہنر کی تعلیم ہمارے لیے سب سے اولین ترجیح ہے،شفقت محمود

22  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہماری تعلیم نے پاکستان کو تقسیم کیا ہوا ہے، ہنر کی تعلیم ہمارے لیے سب سے اولین ترجیح ہے،پاکستان میں کئی چیلنجز ہیں جن سے ہمیں نمٹنا ہے، معیشت اگر چلے گی تو لوگوں کو ملازمت اور خوراک ملے گی۔ بدھ کو یہاں بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پانی ایک بہت بڑی نعمت ہے، ہمیں پانی کو

صحیح طریقے سے استعمال کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی آبادی زیادہ تر جوان ہے، جاپان پاکستان سے یوتھ مانگتا ہے کیونکہ وہاں زیادہ بوڑھے لوگ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کئی چیلنجز ہیں جن سے ہمیں نمٹنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں 70 سال بعد بھی لٹریسی ریٹ 67 فیصد ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری تعلیم نے پاکستان کو تقسیم کیا ہوا ہے،یہاں مدارس ، گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکول سسٹم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں ملک میں جمہوریت کو مظبوط کرنا ہے، معیشت اگر چلے گی تو لوگوں کو ملازمت اور خوراک ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم معیشت کے چیلنج سے نمٹنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں،ہم پاکستان کے ہربچے کو ایک ہی نصاب دینا چاہتے ہیں، ہم ایک نصاب کی سمت کی طرف چل رہے ہیں، ہنر کی تعلیم ہمارے لیے سب سے اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ شرح خواندگی ہمارے لیے سب سے بڑی تکلیف ہے، ملک میں دو کروڑ بچے سکول نہیں جا رہے، ہمیں ان بچوں کو سکول لیکر آنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بچیوں کے لیے وظیفہ اور عمر کی حد کو بڑھا دیا ہے، ہم نے 1 لاکھ 70 ہزار لوگوں کو ٹریننگ دی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ٹریننگ کے بعد 67 فیصد لوگوں نے روزگار حاصل کیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان تعلیم کے شعبے میں آگے برھ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم جانتے ہیں بہت مسائل ہیں ان مسائل کے حل کے لئے ہم بہت سے اقدامات کر رہے ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…