جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

لیموں کے حیرت انگیز 6 فوائد

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )یوں تو لیموں اپنی اندر بے شمار خاصیتیں رکھتا ہے اور ماہرین طب اس کا استعمال مختلف طریقوں سے کرتے ہیں لیکن آج آپ کو اس کے چند ایسے فائدے بتائیں گے جن سے اس سے پہلے آپ نے کبھی مستفید نہیں ہوئے ہوں گے۔
جسم کے اندرونی نظام کو مضبوط بناتا ہے: صبح بغیرکچھ کھائے پیئے ایک کپ گرم پانی میں ایک لیموں ملا کر پینا جسم کے اندر صفائی کا کام کرتا ہے اس طرح لیموں کا استعمال پیشاب میں تیزی لاتا ہے جس سے جسم میں موجود زہریلا مواد خارج ہوجاتا ہے بلکہ لیموں جسم کے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بنا دیتا ہے۔
نظام ہاضمہ کے لیے مفید: پانی کے ساتھ لیموں پلا کر پیا جائے تو یہ جگر کی رطوبت پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے جو کہ غذا کو ہضم کرنے کا بہترین عنصر ہے جب کہ یہ غذا سے زہریلا مادہ بھی خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔
مچھروں کا دشمن: یہ سن کر آپ کو حیرت ہوگی کہ لیموں کو مچھروں کو بھگانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اس کے لیے لیموں کو کاٹ کر اسے آدھے حصے میں کچھ لونگ رکھ کر اسے کمرے میں رکھ دیں آپ یہ دیکھ کر حیران ہو جائیں گے کہ مچھر کمرے سے غائب ہو جائیں گے۔
روم فریشنر: لیموں کو عرق گلاب یا ونیلا کے ساتھ مکس کر کے کمرے یا گھر میں چھڑک لیں تو اس کی تازہ خوشبو آپ کی سانسوں کو تازہ کردے گی۔سیب تازہ رکھیں: لیموں کے قطرے اگر کٹے ہوئے سیب یا ایووکاڈو پر ڈال دیں تو یہ بہت دیر تک تازہ رہتے ہیں اور ان کا رنگ بران نہیں ہوتا۔
چوپنگ بورڈ کو صاف کرنے کے لیے:
چوپنگ بورڈ کو لیموں سے صاف کرنے سے جراثیم ختم ہوتے ہیں جب کہ آئندہ استعمال تک وہ اسے ہائی جینک رکھتا ہے۔لیموں کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنا: اگر لیموں کو آپ زیادہ دیر تک تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو اسے تازہ پانی بھرے گلاس میں رکھیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…