لاہور(نیوزڈیسک )حکومت پنجاب نے جعلی اودیات تیار اور فروخت کرنے کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیر اعلیِ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کی جگہ جیل ہے ۔پنجاب سول سیکریٹریٹ میں اجلاس سے وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیِ شہباز شریف نے کہا کہ جعلی ،غیرمعیاری ادویات بنانے اور بیچنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ان کے ناپاک گٹھ جوڑ کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ایسے عناصر کی جگہ صرف جیل ہے ،اجلاس میں جعلی ادویات بنانے اور بیچنے کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلیِ نے کرپٹ ڈرگ انسپکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔وزیراعلی کی زیرِ صدارت ایک اور اجلاس میں شہروں میں پبلک مقامات پر آرٹ کے شاہکار بنانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی،اس سلسلے میں لاہورمیں واہگہ ڈسٹری بیوٹری پرواکنگ اورسائیکلنگ ٹریک جبکہ اقبال پارک میں عالمی معیار کا تھیم پارک بنایا جائے گا۔