جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

کان کے میل کاعلاج ناک سے غبارہ پھیلاکرممکن ہے ،تحقیق

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ کی ساؤتھمپٹن یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ناک سے غبارہ پھلانے سے کان کے میل سے نجات ملتی ہے۔غبارہ پھلانے کے اس عمل سے کان پر دباؤ بڑھتا ہے اور اس کے نتیجے میں کان کا میل باہر آجاتی ہے۔تحقیق میں ایسے 320 بچوں کو لیا گیا جن کے کان میں میل تھی۔ انھوں نے دن میں تین بار ناک سے غبارے پھلائے۔ایک مہینے بعد ان میں سے علاج نے کروانے والے 36 فی صد بچوں کے مقابلے 47 فی صد بچوں کے کان صاف ہو گئے تھے۔کان کے میل سے ہر پانچ میں سے چار بچے 10 سال کی عمر تک متاثر ہوتے ہیں۔ اور اس میں اینٹی بایوٹکس، سمیت مختلف اقسام کی دوائیاں بے اثر ہوتی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کان اور حلق کے درمیان والی نلی ہوا کو ناک سے کان کے بیچ والے حصے میں لے جاتی ہے۔یہ جگہ کان کے پردے کے پشت پر ہوتی ہے اور اس میں تین انتہائی چھوٹی اور نازک ہڈیاں ہوتی ہیں جو کہ صوتی لہروں کو کان تک لے جانے میں معاون ہوتی ہیں۔کان کے میل سے ہر پانچ میں سے چار بچے 10 سال کی عمر تک متاثر ہوتے ہیںکان کے میل ان ہڈیوں کی حرکت میں مخل ہوتی ہے اور اس سے سماعت متاثر ہوتی ہے۔سنگین صورت حال میں کان کے پردے میں سرجری کے ذریعے ایک سوراخ کرکے کان کے میل کو نکالا جاتا ہے۔تحقیق کرنے والوں میں شامل ڈاکٹر ایان ولیمسن کا کہنا ہے کہ بہت سے ڈاکٹر پہلے سے ہی غباروں کا استعمال کر رہے ہیں لیکن اس کے بارے میں محدود شواہد تھے۔انھوں نے بی بی سی کوبتایا: ’یہ ذرا عجیب لگ سکتا ہے لیکن یہ با مقصد طریقہ ہے۔ ہم اپنے نتائج کے بارے میں پر اعتماد ہیں اور یہ طریقہ علامات اور زندگی کو بہتر بنانے کے اچھے طریقے کے ساتھ نقصان دہ علاج کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اب اسے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جانا چاہیے۔‘آسٹریلیا میں کوئنزلینڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر کرس ڈیل مار اور ٹیمی ہوف مین نے کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل میں لکھا ہے کہ ’مشق کے دوران کان کے میل کے علاج کے لیے غیر طبّی طریقہ پراثر رہا۔‘خیال رہے کہ یہ تحقیق بھی اسی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…