پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

سیلاب کے باعث پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے سیلاب کے باعث پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کر دیا نئی تاریخوں کا اعلان سپریم کورٹ کی آئندہ سماعت کے بعد ہو گا .میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 28 جولائی کی بجائے 17 اگست کو جاری کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ ابھی تک حلقہ بندیوں کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا اور سیلاب کے باعث ریٹرنگ افسر امداد اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں جبکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے قواعد میں سقم کے باعث نامزدگی فارم بھی تیار نہیں ہو سکے جس کے باعث انتخابی شیڈول 28 جولائی کو جاری نہیں ہو سکتا۔ سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت کے بعد ہی سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں دی جائیں گی ۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ارکان نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول روکنے کی تجویز دی تھی



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…