حکومت کا آئندہ انتخابات میں ہرصورت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا عندیہ

9  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن ) حکومت نے آئندہ عام انتخابات میں ہر صورت سمندر پارپاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا عندیہ دیدیا۔وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہوں کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور ای وی ایم سے حکومت پیچھے ہٹ سکتی ہے،

آئی ووٹنگ و ای وی ایم سے نہ وزیراعظم عمران خان پیچھے ہٹے گا نہ اس کی حکومت ہٹے گی۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے، حکومت سمجھتی ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق نہ دینا توہین عدالت ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کیلئے آئینی ریگولیٹر ہے، الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے کہ وہ قانون کے مطابق الیکشن کرائے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ قانون بنانا نہ تو الیکشن کمیشن کا کام ہے نہ ہی اختیار، قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے اور اگر قانون بن جائے تو الیکشن کمیشن کا موقف ہی ختم ہوجاتا ہے، حکومت نے الیکشن کمیشن سمیت سب کو گھنٹوں سنا ہے، بتایا جائے کہ کیا سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات کرنے والوں نے دھاندلی روکنے کا کوئی طریقہ بتایا ہے، اگر جواب ناں میں ہے تو اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے، انہوں نے ہر حلقے میں 20 سے 25 ہزار جعلی ووٹ بنائے ہوئے ہیں۔بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ کھلے دل سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو قبول کرے، ای وی ایم مشین الیکشن کمیشن خریدے گا حکومت نہیں، ہم حکومت کی تیار شدہ یا خریدی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اصرار نہیں کر رہے، حکومت فنڈز فراہم کرے گی، مشین الیکشن کمیشن خریدے گا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…