جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اطلاعات سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ یو اے ای کووڈ کے بعد سب سے بڑا ایونٹ ایکسپو 2021ء کا انعقاد کرنے جا رہا ہے

جس پر اسے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایکسپو میں اس بار اپنی طرز کا ایک منفرد پاکستانی پویلین ہوگا، وزارت تجارت اور وزارت اطلاعات اس ایکسپو میں شرکت کیلئے بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطی میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، یو اے میں سولہ لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جو بیرون ملک پاکستانیوں کی دوسری بڑی جائے سکونت ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے مخلصانہ کاوشیں کی۔ انہوںنے کہاکہ کابل سے غیر ملکی شہریوں کے انخلاء میں ہمارے کردار کو پوری دنیا نے سراہا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یو اے ای سفیر نے کہاکہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تمام شعبہ جات میں تعلقات کو مضبوط اور متنوع بنانے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان نے خطے بالخصوص افغانستان میں استحکام کیلئے گرانقدر کردار ادا کیا جو لائق تحسین ہے۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ، افغانستان اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…