جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)بینکنگ جرائم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25ستمبر تک توسیع کر دی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔ ڈیوٹی جج اسلم گوندل نے کیس کی سماعت کی ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائدحزب

اختلاف عدالت کے رو برو زپیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی ۔ دوران سماعت شہباز شریف نے عدالت سے اجازت لے کر موقف اپنایا کہ کیس نیب میں چل رہا ہے ایف آئی اے نے بھی کارروائی شروع کر دی ہے ۔فاضل جج نے استفسار کیا آپ ایف آئی اے میں کتنی بار پیش ہوئے ہیں ۔تفتیشی افسر نے جواب دیا ہم نے ایک بار شہباز شریف کو بلایا ہے ۔ عدالت نے استفسار کیا کب سے تفتیش ہو رہی ہے ، دو جولائی سے فائل خاموش ہے ، دو ماہ میں صرف چار لائنیں لکھی ہیں کیا تفتیش کر رہے ہیں۔فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ تفتیش کریں تاکہ ملزم کو بھی علم ہونا چاہیے ۔اس موقع پر حمزہ شہباز نے عدالت کی اجازت سے بات کی اور کہا کہ جب گرفتار تھے تب تفتیش کیوں نہیں کی گئی ، پہلے تفتیش نہیں کی گئی اب گرفتار کرنے کو کہا جارہا ہے ۔عدالت نے تفتیشی کو حکم دیا کہ تفتیش مکمل کریں ہوا میں باتیں نہ کی جائیں۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے پیش ہوں۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بینکنگ جرائم کورٹ میں

پیشی کے موقع پر پارٹی رہنما او رکارکنان بھی اظہار یکجہتی کے لئے پہنچے اور حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ عدالت کی طرف آنے والے راستوں پرر کاوٹیں بھی کھڑی کی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…