جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں ایسا جدید ترین ائیر کرافٹ شامل کہ دشمن پر لرزہ طاری ہوگیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئرکرافٹ شامل کر لیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب

کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب کے آغاز سے قبل نیول چیف نے کشمیری حریت رہنما کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے لئے دعائے مغفرت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا پاک بحریہ عصر حاضر کے چیلنجز کا ادراک رکھتے ہوئے حربی آلات کو جدید تر بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا پاک بحریہ محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے اورملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ .ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شامل کیا جانے والاجہاز برازیل کا تیار کردہ دوہرے انجن والا ایمبریئر جیٹ ایئرکرافٹ ہے۔ اس نوع کے جہازدنیا بھر میں فضائی آپریشنز کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ پاک بحریہ مستقبل میں اس نوع کے مزید دو جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…