جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ججوں اور بیوروکریسی کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے قرعہ اندازی کے ذریعے ججوں اور بیوروکریسی کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے معاملہ پر سیکٹر ایف 14، ایف 15 کی قرعہ اندازی غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر وزارت ہاؤسنگ کو نوٹس جاری

کر دیے ۔ عدالت نے مفاد عامہ کے کیس کو لارجربنچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم دے دیا،درخواست کو ضلعی عدلیہ کے ججز کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کیس سے ہی منسلک کرنے کی ہدایت جاری کر دی، اس کے ساتھ عدالت نے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کو نوٹس جاری  کیا،اسلام آباد کے ایک شہری کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 کی قرعہ اندازی کو غیر قانونی قرار دیا جائے ،مجھ سمیت کئی ملازمین نے ممبر شپ کرائی اور اپنی کمائی میں سے فیس ادا کی ،ہم نے ممبرشپ اس لیے کرائی تاکہ ہمیں بھی پراجیکٹ میں الاٹمنٹ ہو، ایک سے پندرہ گریڈ کے ملازمین کے لیے ایف 14 اور ایف 15 میں سمال پلاٹ بنانے کی ہدایت کی جائے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق گریڈ 22 کے افسران کو صرف ایک پلاٹ دیا جائے ،شہری راؤ عبد الرحیم کی جانب سے وکیل سردار محمد غازی نے کیس کی پیروی کی پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیسز کی آئندہ سماعت 13 ستمبر کو ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…