اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرےگی

datetime 28  جولائی  2015 |

ولنگٹن(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ کیوی ٹیم زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 2 اگست کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائےگا دوسرا ون ڈے 4 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 9 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹی 20 انٹرنیشنل اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 14 اگست کو ڈربن جبکہ دوسرا 16 اگست کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا ون ڈے 19 اگست کو سینچورین، دوسرا 23 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…