منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بڑھاپے میں یاد داشت بہتر بنانے کے 5 طریقے

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )بڑھاپے میں انسان جہاں کئی بیماریوں سے دوچار ہوتا ہے وہیں ایک بیماری الزائمر بھی ہے جس کے شکار شخص کی یاداشت کافی متاثر ہوتی ہے لیکن 5 طریقے اختیار کرکے کوئی بھی شخص اپنے دماغ کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہو سکتاہے۔
بھر پوراوراچھی نیند لیں:
6 ہزارسے زیادہ افراد پرکیے جانے والے جائزوں سے پتہ چلا کہ خراب نیند اور نیند کے دوران سانس لینے کے عمل میں رکاوٹ سے یادداشت پر منفی اثر پڑتا ہے اور یہی چیزعمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ الزائمر کی صورت اختیار کرسکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ سیکھنے اور پیچیدہ عوامل کے بارے میں سوچنے سے اعصابی خلیات کے درمیان رابطے مضبوط ہوتے ہیں، جو دماغ پر الزائمر کے حملے کی صورت میں بھرپور دفاع کرتے ہیں.

8

دماغی مشقیں کریں:
محققین کا کہنا ہے کہ دماغ کو مصروف رکھنے کا عمل زندگی میں ابتدائی مراحل میں بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔ سویڈن میں ماہرین نے 7 ہزارسے زیادہ بزرگوں کا اسکول ریکارڈ دیکھا اورمعلوم کیا کہ اِن میں سے جن افراد نے بچپن میں اچھے گریڈز حاصل کیے تھے ان کے بڑی عمر میں چیزوں کو بھول جانے کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات کم تھے تاہم یہی کچھ اعداد کے حوالے سے مہارت رکھنے والوں یا ان خواتین کا تھا جو اپنے کیریئرکے دوران محققہ یا استاد رہی تھیں۔دوسری جانب سیکھنے اورپیچیدہ عوامل کے بارے میں سوچنے سے انسان کے اعصابی خلیات کے درمیان رابطے مضبوط ہوتے ہیں اور جب کبھی الزائمردماغ پر حملہ کرتا ہے تو یہ مضبوط خلیات آگے سے بھرپور دفاع کرتے ہیں۔

9

حرکت کریں:
جسمانی ورزش جہاں ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور کلیسٹرول کی زیادہ مقدار وغیرہ سے بچاتی ہے اور دراصل اسی طرح کے مسائل کے نتیجے میں انسان بڑی عمر میں جا کر یادداشت کھو بھی سکتے ہیں اسلیے جسمانی ورزش بھی یاد داشت کو مستحکم بنانے میں بہتر کردار ادا کرسکتی ہے۔

10

دماغی صحت کو فراموش نہ کریں:
بڑی عمر میں ڈپریشن بھی الزائمر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنے ایک جائزے میں 10 سال تک 8 ہزارسے زیادہ بزرگوں پر نظررکھنے کے بعد پتہ چلایا کہ تنہائی کے شکار انسانوں میں دماغی کمزوری کے اثرات زیادہ تیزی سے سامنے آتے ہیں، کسی بھی طرح کا تنا یا دبا دماغ کے لیے مضر اثرات کا حامل ہوتا ہے۔

11

صحت بخش غذا کھائیں:
ایسی غذا جس میں چکنائی اور چینی کی مقدار کم ہو وہ بہتر رہتی ہے، زیادہ وزن سے منسلک ٹائپ ٹو ذیابیطس کی صورت میں آگے چل کر یادداشت کے متاثر ہونے یا اس سے محروم ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

12

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…