جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے جدید علوم میں اعلی تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے ، عمران خان

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے جدید علوم میں اعلی تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی

وزراء اسد عمر ، فواد حسین ، اور شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمان ، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن اور سینئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو سیالکوٹ انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس 16.69 ارب روپے مالیت کے منصوبے کے لیے ایکنیک منظور ی دے چکی ہے، سیالکوٹ انجینئرنگ یونیورسٹی وفاق اور حکومت پنجاب مشترکہ طور پر قائم کرے گی جس کے لیے آدھی رقم اور زمین حکومت پنجاب مہیا کرے گی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ آٹھویں ، نہم اور دہم جماعتوں کے نصاب میں سیرت النبی ؐ کی تعلیمات شامل کی جا رہی ہیں اور ان جماعتوں کے لیے نئے نصاب کا اجرا جلد کر دیا جائیگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے جدید علوم میں اعلی تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے لہذا حکومت اس پہلو پر بھرپور توجہ دے رہی ہے-انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…