ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

ووٹنگ مشین سے 15 سیکنڈز میں نتیجہ ملے گا، شبلی فراز کا دعویٰ

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں سب کچھ شفاف اور آسان ہو جائے گا اور 15 سیکنڈز میں نتیجہ ملے گا۔شبلی فراز نے انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم نے انتخابی اصلاحات پر کام کیا،

90 دن کے اندر الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنائی، عام طریقے سے گنتی میں 18 لاکھ ووٹ ضائع ہوتے ہیں، مشین سے ووٹ ضائع نہیں ہوگا۔شبلی فراز نے کہا کہ ووٹنگ میں لوگوں کے بجائے ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تعلق انٹرنیٹ سے نہیں ہے یہ ہیک نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مشین میں ووٹر کا ریکارڈ ہوگا، ووٹنگ مشین سیجمہوریت کو فائدہ ہے، آئندہ الیکشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن بھی اپنے ماہرین لا کر ووٹنگ مشین کا معائنہ کرے، ووٹنگ مشین میں ووٹر کی پرائیویسی محفوظ رہے گی۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے یونیورسٹی میں اپنے خطاب میں کہا کہ میرا جامعہ پشاور سے ایک روحانی تعلق ہے، ہمارا مقصد صرف ڈگریاں بنانا نہیں بلکہ قابل انجینئرز پیدا کرنا ہے، ماضی میں تعلیم پر کسی نے خاص توجہ نہیں دی تھی، ملک کے مستقبل کے لئے ساتھ مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ انجینئرنگ یونیورسٹی قومی سطح پر بہترین یونیورسٹیوں میں شمار ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…