جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

این سی او سی نےکرونا ایس او پیز کا اطلاق 27شہروں تک بڑھا دیا

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) کرونا وباء کی موجودہ صورتحال اور طبی سہولتوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر کرونا ایس او پیز پہ عمل درآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ این سی اوسی کے اعلامیہ کے مطابق ان ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا گیا ،

اس سے پہلے یہ ایس او پیز 13 شہروں میں نافذتھیں ، ان 27 شہروں میں اسلام آباد، پنجاب کے ۱۱ (خانیوال میانوالی سرگودھا ، خوشاب ، بہاولپور ، ملتان ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، لاہور ، اور رحیم یار خان) سندھ میں حیدرآباد اور کراچی ، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور سکردو ]خیبر پختونخواہ میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی ، ایبٹ آباد ، سوات، اور چترال لوئر شامل ہیں۔این سی اوسی کے مطابق تمام تجارتی سرگرمیاں ( سوائے ضروری سروسز کے) رات آٹھ بجے بند کر دی جائیں گی ،ہفتے میں دو دن تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔ دنوں کا تعین صوبوں کی صوابدید رہے گا،ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی جبکہ رات دس بجے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی،ٹیک وے کی سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی ،انڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی 300 مہمانوں کے ساتھ اآؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی،آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کے اوقات رات دس بجے تک برقرار ہے ، مزارت پرزائرین کی آمد پر پابندی جاری رہے گی،سنیما گھروں پر پابندی برقرار رہے گی ۔ این سی اوسی کے مطابق کنٹیکٹ کھیلوں (کراٹے ، باکسنگ ، مارشل آرٹس ، رگبی ، واٹر پولو ، کبڈی اور ریسلنگ) پر عائد پابندی جاری رہے گی،صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی انڈور جم جا سکیں گیں،سرکاری اور نجی دفاتر کے لیے عام دفتری اوقات کار 50 فیصد کے ساتھ جاری رہیں گے،پبلک ٹرانسپورٹ پر سواریوں کی شرح 50 فیصد جبکہ ریل سروس 70 فیصد سواریوں کے ساتھ جاری رہے گی،تفریحی پارکوں اور سوئمنگ پولز کی بندش برقرار رہے گی ، عوامی پارکوں میں کورونا پروٹوکول کے ساتھ داخلے کی اجازت دے دی گئی ، ملک بھر میں تعلیمی ادارے 50 فیصد تعداد اور تعطل کے ساتھ ہفتہ میں تین روزکھلے رہیں گے ، این سی اوسی اپنی نافذ کردہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو نظر ثانی کریگا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…