جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

افغانستان کو دہشت گرد تنظیموں کے حوالے کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے، ترک صدر

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آن لائن )ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے اپنے تمام فوجیوں اور شہریوں کو افغانستان سے بحفاظت نکال لیا ہے البتہ ایک چھوٹا سا تکنیکی گروپ اب بھی کابل میں موجود ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمارے تمام فوجی اور شہری وطن واپس آ گئے ہیں۔ تکنیکی امور میں مدد کے لیے صرف ایک چھوٹا گروپ افغانستان میں رہے گا۔ ترک صدر طیب اردوان نے کابل ایئر پورٹ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے انخلا اور اسے دہشت گرد تنظیموں کے حوالے کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ یہ اندازہ نہیں کہ افغانستان میں طالبان اور داعش کے درمیان ہونے والے تنازع کی نوعیت کیا ہے لیکن جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی لڑائی ہے۔ترک صدر نے یہ بھی بتایا کہ طالبان کے ساتھ پہلی بار مذاکرات میں امریکی انخلا کے بعد ہوائی اڈے کا انتظام سنبھالنے کے لیے طالبان کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں اور ابھی اس حوالے سے ترکی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…