لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے معذرت کے باوجود لاہور کی تین سرکاری یونیورسٹیوں کے سب کیمپس میں افغان مہاجرین کو ٹھہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت افغانستان سے ہجرت کر کے پاکستان آنے والے 20 ہزار افغانیوں کو لاہور کی جن تین سرکاری یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز میں ٹہرائے
گی۔ ان میں گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی کا سب کیمپس، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا سب کیمپس اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا سب کیمپس شامل ہیں۔ ان یونیورسٹیوں کے ہوسٹلوں کو طلباء و طالبات سے خالی کروانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ ان یونیورسٹیوں کے ہوسٹلوں میں مقیم اساتذہ کو بھی ہاسٹل خالی کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔