اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چاولوں کی پلیٹ 6 ہزار کی پھر بھی سستی۔۔۔ کابل ائیر پورٹ پر پانی کی ایک بوتل کتنے ہزاروں میں فروخت ہونے لگی،کابل ائیرپورٹ پر موجود افغان شہریوں کو مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔ ائیرپورٹ پر کھانا اور پانی افغان کرنسی کے بجائے ڈالرز میں فروخت کیا جانے لگا۔ چاولوں کی ایک پلیٹ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ پانی کی بوتل کی قیمت 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں دی جارہی ہے۔