بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

آئی ایم ایف کا افغانستان سے عملے کے بحفاظت انخلا پر پاکستان کا شکر یہ

datetime 24  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے افغانستان سے اپنے عملے کے بحفاظت انخلاء پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں

افغانستان سے آئی ایم ایف کے عملے اور ان کے خاندانوں کے بحفاظت انخلا پرمشکور ہیں ۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیر اعظم عمران خان کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں انہوں نے افغانستان سے ادارے کے عملے کے انخلاء کے حوالے سے پاکستان کے کلیدی کردار کو دادِ تحسین پیش کیا ہے۔کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور گورنر اسٹیٹ بینک کے کردار کی بھی تعریف کی ۔خط میں کرسٹیلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں افغانستان سے آئی ایم ایف کے عملے اور ان کے خاندانوں کے بحفاظت انخلا پرمشکور ہوں، پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطح پر کی جانے والی کوششیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں، پاکستان اور فنڈ کے مابین پارٹنرشپ پر مشکور ہیں اور اس تعاون کے تسلسل کے متمنی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…