جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس او نے ستمبر کے لئے کوئی کارگو کینسل نہیں کیا،مہنگی ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر وضاحت

datetime 22  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مہنگی ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر پی ایس او نے وضاحت کرتے ہئوے کہاہے کہ پی ایس او نے ستمبر کے لئے کوئی کارگو کینسل نہیں کیا۔ پی ایس او حکام کے مطابق پلاننگ کے تحت طویل مدتی معاہدے کے 4 اورسپاٹ خریداری سے 2کارگوز

خریدنے ہیں ۔حکام کے مطابق موسم سرما کے لئے ایل این جی خریداری کی پیشگی منصوبہ بندی کی گئی تھی ۔ حکام کے مطابق طویل مدتی معاہدے کے تحت 20 کی بجائے 28 کارگوز خریدے گئے ،طویل مدتی معاہدے کے تحت 4 اضافی ایل این جی کارگوز خریدے گئے ۔پی ایس او حکام کے مطابق گیس کی بڑھتی طلب کو سستی ایل این جی سے پورا کرنے کی پلاننگ کی گئی ہے ،رواں سال پی ایس او نے معاہدوں میں گنجائش کے ذریعے اضافی کارگوز منگوائے ہیں ۔حکام کے مطابق ایل این جی کی سپاٹ خریداری ملکی ضروریات اور مارکیٹ کی صورتحال دیکھ کر کی جاتی ہے ۔ حکام نے بتایاکہ پی ایس او نے ستمبر کے لیے موصول ہونے والی بولیوں پرابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا،ستمبر کے لئے ملنے والی بڈز کو پی ایس او بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا ،رواں سال کے لیے بہتر منصوبہ بندی کے باعث ایل این جی کی خریداری میں بچت ہوگی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…