اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹےاور نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی شادی آج ہو گی۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر)محمد صفدر اور مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے آج لندن میں ہو رہی ہے۔شادی کی تقریب میں جنید صفدر کے والدین مریم نواز اور محمد صفدر شرکت نہیں کر سکیں گے ۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کا نکاح22اگست کو لندن میں ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنید صفدر کا نکاح عائشہ سیف سے ہوگا۔ جنید صفدر کے نکاح کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شادی کی تقریب کے دعوت نامے بھی مہمانوں کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔