بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

ترکمانستان کیلئے پہلا اولمپک میڈل جیتنے والی ایتھلیٹ پر انعامات کی بارش

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشک آباد (این این آئی)وسطی ایشیا کے ملک ترکمانستان میں پہلی بار ملک کے لیے اولمپک میڈل جیتنے والی ایتھلیٹ پر انعامات کی بارش ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق

ترکمانستان کی 21 سالہ ویٹ لفٹرپولینا گوریوا نے ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کی کیٹیگری میں 59 کلوگرام کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔واضح رہے کہ 1991 میں سوویت یونین سے علیحدگی کے بعد سے اولمپک مقابلوں میں ترکمانستان کا یہ پہلا میڈل ہے۔اس سے قبل1960 کے روم اولمپکس میں ایک ترکمان شوٹر نے سوویت یونین کی نمائندگی کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ملک کیلئے پہلا اولمپک میڈل حاصل کرنے پر پولینا گوریوا کو ترکمانستان میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔دارالحکومت اشک آباد میں روسی نسل سے تعلق رکھنے والی خاتون ایتھلیٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کو انعامات سے نوازا گیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پولینا گوریوا کو اشک آباد میں شاندار اپارٹمنٹ، لگژری کار اور 50 ہزار امریکی ڈالر انعام دیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولینا نے اپنی کامیابی کو ملک کے صدر اور عوام کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی کی 30 ویں سالگرہ کا تحفہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…