جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرےگی

datetime 27  جولائی  2015 |

ولنگٹن(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ کیوی ٹیم زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 2 اگست کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 4 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 9 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹی 20 انٹرنیشنل اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 14 اگست کو ڈربن جبکہ دوسرا 16 اگست کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا ون ڈے 19 اگست کو سینچورین، دوسرا 23 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…