کابل(این این آئی)افغان طالبان نے کہاہے کہ ان کے جنگجو ملک کے مختلف حصوں اور کابل شہر میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان رہنمائوں نے اپنے مجاہدین کے لیے حکم جاری کیا کہ کسی کو بھی کسی کے گھر میں بلا اجازت داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔پیغام میں ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ اسلامی امارات کی فورسز کو کابل اور ملک کے دیگر شہروں میں سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنے کی ذمہ داری دے گئی ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کابل میں صورتحال معمول کے مطابق ہے اور ان کے جنگجو سیکیورٹی فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے کابل کے مختلف حصوں میں اسپیشل یونٹس تعینات کردیے ہیں اور ‘عوام مجاہدین کی آمد سے خوش اور سیکیورٹی سے مطمئن ہے۔