ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لور الائی میں ایف سی کی گاڑی پر حملہ

datetime 14  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن)کوئٹہ کے علاقے لورالائی کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی کی گاڑی پر حملے کے بعد جوابی کارروائی میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 3 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری

بیان کے مطابق بلوچستان میں لورالائی کے علاقے شاہرگ میں ایف سی بلوچستان کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، ایف سی کے جوانوں کی فوری کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شریف شہید ہوگئے۔دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران میجر قاسم اور ایف سی کا ایک جوان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ادھر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لورالائی میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت اور شہید نائیک شریف کے لواحقین کے ساتھ اظہارتعزیت کیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ ایف سی گاڑی پر فائرنگ ایک انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…