منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کیا نہاتے وقت چربی پگھلائی جا سکتی ہے ؟ وزن کم کرنے آسان طریقے

datetime 26  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزن کم کرنا ہر فربہ شخص کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس کے لئے کئی مشکل ورزشیں اور کھانے سے اجتناب کرناہوتا ہے لیکن آج ہم آپ کو وزن کم کرنے کے لئے اتنے آسان طریقے بتائیں گے جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتائے۔
ٹھنڈے پانی سے نہائیں
نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 30سیکنڈ تک ٹھنڈے پانی سے نہانے سے وزن کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم میںbrown fatپایا جاتا ہے اور ٹھنڈے پانی سے نہانے سے جسم کی اضافی چربی پگھلائی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب ہم ٹھنڈے پانی سے نہاتے ہیں تو ہمارے جسم میں موجود بری چربی پگھلنے لگتے ہے۔
وزن کم کرنے والا باتھ
دنیا بھر میں کئی ماڈلز سونے سے قبل یہ باتھ لیتی ہیں جسے وزن کم کرنے والا باتھ کہا جاتا ہے۔ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ نہاتے ہوئے ٹب میں Epsomنمک ڈال لیا جائے تو وزن کم ہوجاتا ہے۔یہ نمک بآسانی فارمیسی سے مل جاتا ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہمارے جسم سے زہریلے اور فاسد مادے خارج کرتا ہے۔ہفتے میں ایک یا دو بار یہ باتھ لینے سے وزن کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
وٹامن ڈی لیں
آپ کو چاہیے کہ دھوپ میں 10سے 30منٹ تک چلیں کہ اس طرح نہ صرف وٹامن ڈی کی کمی پوری ہوگی بلکہ آپ کا وزن بھی کم ہونے لگے گا۔
اچھا ناشتہ کریں
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صبح اٹھ کر اچھا ناشتہ کریں کہ اس طرح آپ کو سارا دن کھانے کی حاجت کم ہوگی۔
سبز اور سفید چائے کا استعمال
آپنے سبز چائے کی افادیت کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ سبز کے ساتھ سفید چائے بھی وزن کم کرنے میں معاون ہے۔اگر دن میں سبز یا سفید چائے کے چار کپ پی لئے جائیں تو میٹابولزم ریٹ100حرارے فی یوم ہو جاتا ہے جو وزن کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔
چلیں پھریں
ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنے کام کے دوران بیٹھنے کی بجائے چلتے پھرتے ہیں تو ان کا وزن کم ہوتا ہے۔اگر آپ کام کے دوران سیڑھیاں چڑھیں یا چلیں پھریں تو وزن کم ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
سوپ کا استعمال کریں
ماہریں صحت کا کہنا ہے کہ رات کے کھانے سے قبل سہ پہر میں چکن سوپ کا استعمال کریں کیونکہ اس طرح نہ صرف جسم کی پروٹین کی ضرورت پوری ہوگی بلکہ آپ رات کا کھانا بھی کم کھائیں گے جس سے وزن کم ہوگا۔اگرآپ ایسا نہیں کریں گے تو بھوک کی وجہ سے آپ رات کا کھانا بہت زیادہ کھالیں گے اور وزن بڑھنے کے خدشات میں اضافہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…