پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

رحیم یار خان میں 2 گروپوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد علاقے میں واقع قدیم مندر نذر آتش کر دیا گیا

datetime 5  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں مشتعل افراد نے حملہ اور توڑ پھوڑ کے بعد مندر کو نذر آتش کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 گروپوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا مذہبی رنگ اختیار کر گیا جس کے بعد ایک گروپ کے مشتعل افراد نے علاقے میں واقع

ہندوئوں کے قدیم  مندر پر دھاوا بول دیا۔ جبکہ علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے ایم 5 موٹروے بھی بند کر دی گئی۔ کشیدہ صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے علاقے میں پولیس اور رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دفتر نے اس واقعے کا نوٹس لے کر ضلعی انتظامیہ کو معاملے کی تفتیش اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ رحیم یارخان انتظامیہ سے بات ہوئی ہے،فتنہ فساد پھیلانیوالوں و کسی صورت معاف نہیں یا جائیگا،بھونگ شہر میں ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں، مندرپرحملہ کرنے والے جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ جبکہ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ صادق آباد مندر پر حملہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے، مجرم گرفتار ہوں گے اقلیتوں کا ہر سطح پر تحفظ کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…