نارووال(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنما ابرار الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جہاد کا وقت آ گیا ہے اور تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی ڈگری بھی چیک کروائیں۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ جنرل انتخابات پر بلدیا تی انتخابات کا بڑا اثر ہوتا ہے پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور انتخابات میں ٹا نگے والے گھوڑے نہیں بلکہ ریس والے گھوڑوں سے الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کرپٹ لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا سے تین ایم پی ایز کو کر پشن پر فارغ کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پروفیسر احسن اقبال کی ڈگری بھی چک کروائے انہوں نے پروفیسر کی ڈگری کہاں سے حاصل کی ہے