منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

متنازع بلز پر نظرثانی کیلئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی غیر فعال ہوگئی

datetime 3  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)متنازع بلز پر نظرثانی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے تشکیل دی جانے والی خصوصی کمیٹی غیر فعال ہوگئی اور 25 دن سے زائد گزرنے کے باوجود کمیٹی کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہ ہو سکا ۔پارلیمانی ذرائع کے

مطابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں 21 متنازع بلز کو پاس کیا گیا جس کی اپوزیشن نے شدید مخالفت کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ ان بلز کو کورم پورا نہ ہونے کے باوجود منظور کیا گیا جو خلاف قانون ہے اور اپوزیشن نے اس پر پارلیمانی بزنس میں حکومت سے تعاون سے انکار کر دیا تھا جس پر سپیکر نے ایک خصوصی کمیٹی بنائی تھی جس میں14اراکین تھے اس کا ایک اجلاس بھی ہو چکا ہے جس میں فیصلہ ہوا تھا کہ مرحلہ وار پاس ہونے والے تمام متنازع بلز کا جائزہ لیا جائیگا لیکن جائزے کے لئے کمیٹی کا دوسرا اجلاس ابھی تک منعقد نہیں ہو سکا اور اس معاملے پر حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن بھی خاموش ہوگئی ہے ،واضح رہے کہ متنازع قانون سازی پر اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی تھی جس پر حکومت کو کمیٹی بنانا پڑی مگر یہ کمیٹی غیر فعال ہوگئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…