جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

مردہ قرار دیا گیا شخص 45 سال بعد زندہ نکل آیا

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ایک شخص کو اس کے اہل خانہ مسلسل 45 سال تک مردہ سمجھتے رہے مگر وہ چار عشروں سے زاید عرصے تک غائب رہنے کے بعد آخر کار اپنے خاندان سے جا ملا،بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا ساجد ثونگل کی عمر اس وقت 70 سال ہے۔ سنہ 1976 کو اس کے خاندان کو

پتا چلا کہ ساجد ہوائی جہاز کے ایک حادثے میں فوت ہوچکا ہے۔اس وقت ساجد کی عمر بائیس سال تھی۔ وہ رزق کی تلاش میں ابو ظبی چلا گیا۔ ساجد کی چار بہنیں اور تین بھائی تھے۔امارات میں ساجد نے ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔اکتوبر1976 کو بھارت کا ایک ہوائی جہاز مدراس کے راستے ممبئی جاتے ہوئے انجن میں آگ لگنے سے حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے کے افراد سمیت کل 96 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ یہ حادثہ سانٹا کرز ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد پیش آیا تھا۔ساجد کے خاندان کو کسی نے بتایا کہ اس حادثیمیں ساجد میں مارا گیا ہے۔ انہوں نے اس افواہ پریقین کرلیا اور رو دھو کراسے بھلا دیا تھا۔ مگر وہ ساجد حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں سوار نہیں ہوا بلکہ وہ ابو ظبی سے ممبئی چلا گیا۔تاہم اس نے اپنے خاندان کے ساتھ اس طویل عرصے کے دوران کوئی رابطہ نہیں کیا۔ رابطہ نہ کرنے کی وجہ اس کی ناکامی تھی اور ساجد چاہتا تھا کہ

وہ ڈھیروں پیسے جمع کرکے پھر اپنے خاندان سے رابطہ کرے۔ساجد کا اپنے خاندان سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ سنہ 2019 میں ایک عالم دین جو خاندان کے بچھڑے افراد کو ملانے کے لیے کام کرتے نے ساجد سے ملاقات کی۔ انہوں نے ساجد اور اس کے خاندان کو آپس میں ملایا۔ساجد طویل عرصے تک غائب رہا مگر وہ دولت جمع نہیں کرسکا۔ آج وہ خود

کئی جسمانی بیماریوں کا شکار ہے۔ساجد کا والد 2012 میں انتقال کرگیا تھا جب کہ ماں کی عمر95 سال ہے اور وہ ابھی زندہ ہے۔ اس کی بیوی جمیلہ، بھائی عزیز، محمد، کنجو زندہ اور صحت مند ہیں۔خاندان کے لیے یہ خبر حیران کن تھی کہ ساجد ابھی تک زندہ ہے۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…