پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

فلم ’کراچی سے لاہور‘ کی تشہیری مہم کا شیڈول جاری

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) فلمسازوہدایت کار وجاہت روف کی فلم ”کراچی سے لاہور“ کی تشہیری مہم کا شیڈول جاری ہوگیا، فلم کی کاسٹ کراچی کے مقامی سینما گھروں میں فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے جس میں وہ فلمی شائقین اور پرستاروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں گے جب کہ ایڈوانس بکنگ بھی خود کریں گے، سوالات جوابات کا سیشن بھی رکھا جائے گا۔اس سلسلے میں فلم کی کاسٹ نے گذشتہ روز ایٹریم سینما کا رخ کیا اورعوام کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا۔ یہ فلم پاکستان کی پہلی رومانوی مزاحیہ سفری کہانی ہے جو کراچی سے لے کر لاہور تک کے سفر کے دوران پیش ہونے والے کٹھے میٹھے واقعات پر مبنی ہے۔فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، عائشہ عمر، شہزاد شیخ اور رشید ناز شامل ہیں۔”کراچی سے لاہور“ میں نئے چہرے احمد علی، عاشر وجاہت اور منتہیٰ مقصود بھی اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے جب کہ فلم کی کہانی یاسر حسین نے تحریر کی ہے۔ فلم کا میوزک شیراز آپل اور نوری بینڈ کے علی حمزہ اور علی نور نے دیا ہے، جب کہ اس میں ایک آئٹم نمبر بھی رکھا گیا ہے۔شہزاد شیخ نے فلم کی تشہیری مہم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے صحافیوں کوبتایا کہ ”کراچی سے لاہور“ کی پوری ٹیم نے تشہیری مہم کو بھرپوراندازسے چلانے کے لیے شیڈول ترتیب دیدیا ہے اس سلسلے میں 25 جولائی کو سینیپیکس سینما میں جب کہ 26 جولائی کو نیوپلیکس سینما میں جائیں گے۔ فلم 31 جولائی کو ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…