پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اب ویکسی نیشن نہ کرانیوالے افراد اندرون ملک ہوائی سفر بھی نہیں کر سکیں گے

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔میڈیا رپوٹ کے مطابق این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لئے

31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں، بصورت دیگر ہوائی سفر ممنوع ہوگا۔دوسری جانب راولپنڈی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عبدالوحید نے ہم حکومت کے گھر گھر جا کر ویکسین لگانے اور یکم اگست سے ڈیماسٹک فلائٹ میں صرف ویکسینیٹڈ افراد تک محدود کرنے کو سرِاہاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن اور ٹرانسپورٹ کے تمام اڈووں پر بھی ویکسینیشن ڈسک لگا کر تمام مسافروں کو سوارہونے سے پہلے چیک کر کے ویکسین لگائی جائے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہم اور ہمارے ریسٹورنٹس کا تمام سٹاف ویکسینیٹڈ ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک ملک کی دس فیصد آبادی کو ھی ویکسین لگ سکی تو کیا ریسٹورنٹس صرف دس فیصد ہی ویکسینیٹڈ افراد تک ہی مخصوص نہیں رہ سکتے۔انہوںنے کہاکہ کیا باقی لوگوں کو بھوکہ مارنا ھے؟ دیگر تمام کاروبار بغیر کسی ایس او پیز کے پچیس کروڑ کی آبادی کے لیے کیوں کھلے؟ہمارے پندرہ ماہ کے تعاون اور قربانیوں کو نہ صرف قابل تحسین اور قابل ستائش کے سرٹیفکیٹ سے نوازا جانا چاھیے بلکہ نارواہ امتیازی سلوک کے عوض وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔انہوں نے کہاکہ اب ریسٹورنٹس اور ہسپتال کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے کیونکہ کھانا اور علاج ھی زندگی کی بقا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…