جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

ماں باپ کی بے حسی ، 4مہینے کی بیٹی کو 9دن کیلئے گھر میں اکیلا چھوڑ کر چلے گئے ، بچی تڑپ تڑپ کرجاں بحق

datetime 18  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماں باپ کی غفلت ،4 ماہ کی بچی دم توڑ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں28 سالہ شخص اور اس کی 24 سالہ بیوی کے ہاں 4 ماہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، اس سے قبل ان کا ایک بیٹا تھا۔ایک دن دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا

جس کے بعد بچی کی ماں اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر گھر سے نکل گئی۔ خاتون نے شوہر سے جھوٹ بولا کہ وہ کچھ خریداری کیلئے مارکیٹ جا رہی ہے، پھر گھر واپس آ جائیگی تاہم خاتون گھر واپس آنے کی بجائے بیٹے کو ساتھ لے کر اپنےماں کے گھر چلی گئی۔ خاتون گھر سے جاتے ہوئے 4 ماہ کی بیٹی کو گھر میں ہی اکیلا چھوڑ گئی۔جبکہ گھر میں موجود اس کا شوہر بھی بیٹی کی گھر میں موجودگی سے غافل اپنے دفتر چلا گیا، جہاں سے اسے کام کے سلسلے میں شہر سے باہر جانا پڑ گیا اور ایک ہفتے تک گھر واپسی نہ ہوئی۔ اس دوران 4 ماہ کی بچی 9 دن تک گھر میں اکیلی رہی اور انتقال کر گئی۔ 9 روز بعد جب بچی کا والد گھر واپس آیا تو بچی کو مردہ پا کر فوری پولیس کو اطلاع دی۔ شوہر نے تمام تفصیلات بتا کر بیوی پر الزام عائد کیا کہ اس کے جھوٹ بولنے کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی اسے کچھ وقت کیلئے گھر سے باہر جانے کا کہہ کر نکلی تھی، اس کا خیال تھا کہ بیوی گھر واپس آ جائے گی، اس لیے وہ دفتر کیلئے نکل گیا۔ تاہم اہلیہ گھر واپس نہیں آئی اسی وجہ سے گھر میں موجود بچی اکیلی رہ جانے کی وجہ سے انتقال کر گئی۔ جبکہ بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ اس کا خیال تھا کہ شوہر گھر پر ہے وہ بچی کو سنبھال لے گا، اسی لیے وہ بیٹے کو لے کر گھر سے چلی گئی۔ پولیس نے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…