ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لیے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن )حکومت نے غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لیے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیس میں ریٹائرڈ فوجی افسران کی بھرتی پر عائد پابندی ہٹانے کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی۔ جس کے بعد حکومت کی جانب سے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کی تین نشستوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔

ان سیٹوں پر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اور ریٹائرڈ کرنل کو بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر بھرتی کیا جائے گا۔ مطلوبہ قابلیت میں امیدوار ریٹائرڈ افسران کا فوج کی انفنٹری یونٹ سے ہونا اہمیت رکھے گا۔ جبکہ بھرتی ہونے والے ریٹائرڈ افسران کو ایک لاکھ 75ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔ حکام کے مطابق صوبے میں سی پیک کے پانچ اور اٹھاسی دیگر پراجیکٹس پر غیر ملکیوں کو سکیورٹی کی فراہمی کے لیے ریٹائرڈ فوجی افسران کو بھرتی کیا جائے گا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ شہر کے 09مقامات پر شہریوں کو ایک ہی چھت تلے 14سہولیات فراہم کرنے میں پولیس خدمت مراکز بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔ آن لائن سسٹم کے ذریعے جعلی سرٹیفکیٹس کا سدباب ممکن بنایا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے پولیس خدمت مراکز کی رواں ماہ کی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس خدمت مراکز نے مجموعی طور پر9963شہریوں کو پولیس خدمات فراہم کی ۔ رواں ماہ ابتک 2695شہریوںکریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ جنرل ویریفکیشن کے لئے1471شہریوں نے مختلف پولیس خدمت مراکزسے رجوع کیاجبکہ بیرون ممالک سے موصول ہونے والی60درخواستوں پربھی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔74شہریوںنے گمشدگی رپورٹ،59کرایہ درروں کی رجسٹریشن ، نجی ملازمین کی رجسٹریشن ، ایف آئی آرزنقول کی سہولت سے استفادہ کیا ۔

خدمت مراکز میں7117شہریوں کولرنر سمیت تجدید لائسنس کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہاکہ اس وقت شہر بھر میں پولیس موبائل سمیت09 خدمت مراکز شہریوں کو خدمات فراہم کر رہے ہیںجہاں شہریوں کو ایک چھت تلے ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ موبائل پولیس خدمت مرکز بھی روزانہ باقاعدگی سے شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…