ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی صنعتکار بین الاقوامی ہیکرز کے نشانے پر آگئے ، لاکھوں ڈالرز لوٹ لئے گئے

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( این این آئی) پاکستانی صنعتکار بین الاقوامی ہیکرز کے نشانے پر آگئے ، صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ایف بی ایریا کے 10سے زائد صنعتکار وںکا ڈیٹا ہیک کرکے غیر ملکی ہیکرز لاکھوں ڈالرزلوٹ چکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق صنعتکاروں نے ڈی جی ایف آئی اے عامرفاروقی سے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی ہیکرز کی جانب سے اکائونٹس ہیک کرکے پیسے ٹرانسفر

کرنے کامعاملہ اٹھایا گیا۔چیف پیٹرن فباٹی ادریس گیگی نے کہا ہیکرز اکائونٹس ہیک کر کے جعلی ای میل آئی اور واٹس اکائونٹ سے پیسے ٹرناسفر کرا لیتے ہیں اور بیرون ملک کاروبار کرنے والے صنعتکاروں کو غیر ملکی ہیکرز اکائونٹس ہیک کر کے ہزاروں ڈالرز لوٹ چکے ہیں۔ادریس گیگی نے بتایا کہ ایف بی ایریا کے دس سے زائد صنعتکار کا ڈیٹا ہیک کرکے غیر ملکی ہیکرز لاکھوں ڈالرزلوٹ چکے ہیں ، جرائم پیشہ افراد لوگوں کے بینک اکائونٹ اورواٹس ایپ بھی ہیک کرلیتے ہیں ۔ڈی جی ایف آئی اے سندھ کا کہنا تھا کہ صنعتوں کارروں کے سائبر کرائم سے متعلق معاملات سے آگاہ ہوں، کہیں نہ کہیں سے آپ کا ڈیٹا بھی لیک ہورہا ہے کچھ بینکوں پر بھی سائبر حملے ہوئے ہیں اور ایک نجی بینک کے کریڈٹ کارڈ کا ڈیٹا ہیک ہوچکا ہے۔عامرفاروقی نے کہا سائبر کرائم بنکوں کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے پر کام کررہی ہے، ایف اے ٹی ایف کہتا ہے کہ ہنڈی اور حوالہ سے منسلک منتقلی سب منی لانڈرنگ ہے ۔ڈی جی ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ بے نامی اکائونٹ اور تھرڈ پارٹی کا سلسلہ بھی چل رہا ہے صنعتکاروں کو پیمنٹ قانونی طریقے سے کرنی ہو گی۔ پاکستانی صنعتکار بین الاقوامی ہیکرز کے نشانے پر آگئے ، صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ایف بی ایریا کے 10سے زائد صنعتکار وںکا ڈیٹا ہیک کرکے غیر ملکی ہیکرز لاکھوں ڈالرزلوٹ چکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق صنعتکاروں نے ڈی جی ایف آئی اے عامرفاروقی سے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی ہیکرز کی جانب سے اکائونٹس ہیک کرکے پیسے ٹرانسفر کرنے کامعاملہ اٹھایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…